سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے سبی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سبی میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، نقشے اور اہم دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 364آپریشن
محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب میں 364آپریشن کرتے ہوئے 24دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے میں 364انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد شاکر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہائوالدین اوراٹک میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار 24دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔