data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ وزارتِ خارجہ میں اہم تقرری عمل میں آ گئی، طاہر اندرابی نے باضابطہ طور پر دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ذرائع کے مطا بق شفقت علی خان کی جگہ طاہر اندرابی نے ترجمان دفتر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے، جو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر اپنی نئی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر اندرابی نے عہدے کا چارج لینے کے بعد دفتر خارجہ میں 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاءکو خوش آمدید بھی کہا۔ ترجمان نے کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی تناظر اور عالمی امور پر روشنی ڈالی۔ ذرائع کے مطابق سابق ترجمان شفقت علی خان آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گے۔

دفترخارجہ میں اس اعلیٰ سطحی تبدیلی کو وزارتِ خارجہ کے اندر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تازہ لہجہ اور نئی سفارتی جہتوں کو جنم دے سکتی ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طاہر اندرابی نے دفتر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان کرکٹرز کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ مکمل کھیلنا مشکل، قومی ذمہ داریاں حائل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان: ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (BPL) کے مکمل ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ اسی دوران ان کی قومی ذمہ داریاں ہیں۔ بی پی ایل کے لیے منتخب زیادہ تر کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، اس لیے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار نہیں کیا، تاہم ٹیموں کو کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے پیشگی معلومات ہیں تاکہ متبادل کھلاڑی تلاش کیے جا سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مستقل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی این او سی نہیں حاصل کر پائیں گے۔

بی پی ایل 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈول ہے، اور اس دوران پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی طے ہے۔ اس وجہ سے کھلاڑی مکمل لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

بی پی ایل میں منتخب کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان، احسان اللہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر شامل ہیں۔

کھلاڑی صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد اسکواڈ کے مستقل حصہ ہیں۔ پاکستان کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق بی پی ایل ٹیمیں اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سکواڈ میں ممکنہ تبدیلیاں کر سکتی ہیں تاکہ قومی کرکٹرز کی غیر موجودگی کے اثرات کم ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • دراندازی نہ ہونے کی یقین دہانی تک افغان سرحد بند رہے گی: دفتر خارجہ
  • افغانستان کیساتھ صرف انسانی امدادی کارروائی کیلیے کھولی ،دفتر خارجہ
  • بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے: دفترِ خارجہ
  • پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق کچھ علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار
  • دفتر خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار 
  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دی، دفتر خارجہ
  • پاکستان کرکٹرز کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ مکمل کھیلنا مشکل، قومی ذمہ داریاں حائل
  • امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی نہیں افغان شہری ہے، ترجمان دفتر خارجہ