پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔
اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل
پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق کچھ علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام(نیوز ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کیلئے بھی تیار ہے، ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں موجودہ صورتحال کی وجہ سے بند کی ہیں اور افغانستان نے اب اپنی جانب سرحدیں بند کی ہیں، اس حوالے سے اب وہ ہی جواب دے سکتے ہیں، ہم نے فی الوقت سرحدیں امدادی کارروائی کیلئے ہی کھولی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرغزستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا، کرغز صدر اور وزیراعظم نے وفد کی سطح پر ملاقاتیں کی، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک تجارتی حجم سال 28-2027 تک 200 ملین تک پہچانے پر اتفاق کیا، کرغز صدر کے دورے پر 15 ایم او یوز پر دستخط ہوئے، کرغز صدر نے بزنس فورم سے خطاب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقاتیں کیں، مصر کے وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کیا، اسحاق ڈار نے اسلام آباد کانکلیو کا افتتاح کیا۔