سعودی حکام ابراہام معاہدے میں شامل ہونے کو تیار ہیں، صدر ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہام معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔یہ انکشاف انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ سعودی رہنماں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لیے غزہ جنگ کے دوران ابراہام معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کے ساتھ ابراہام معاہدے پر اب مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں جو غزہ جنگ کی وجہ سے رک گئے تھے۔امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سعودی عرب کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا اس وقت اس لیے بھی ممکن نہیں تھا کیوں کہ ایران مشرق وسطی میں مثر طاقت رکھتا تھا۔
صدر ٹرمپ نے جون میں اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اب ایران کی طاقت کم ہوگئی۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ ایران کی طاقت میں کمی کے بعد خطے میں ایک نئی سفارتی صف بندی ابھر رہی ہے جس میں سعودیہ کی شمولیت خطے میں امن اور استحکام کے نئے امکانات پیدا کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب مشرق وسطی میں بڑی تبدیلیوں خصوصا اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کے بارے میں دوبارہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر تاحال سعودی عرب کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جو ہمیشہ یہی موقف اختیار کرتا آیا ہے کہ 1967 کی سرحدوں پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر وہ کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا وفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے کابل میں کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل پر اقتدار میں ہے، پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی فہرست تیار کرلی

پشاور:

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 26 زائد ارکان پر مشتمل کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرلی اور ابتدائی طور پر 26 سے زائد  رکنی کابینہ کی فہرست تیار کرلی ہے جو کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ کی ٹیم میں علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر محمد علی سیف مشیر اطلاعات رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں مینا خان، آفتاب عالم، ارشد ایوب، خلیق الرحمان، عدنان قادری اور فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح سینئر ارکان اسمبلی کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے دو امیدواروں کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے اور خاتون کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کو تیار ،مزید ممالک جلدشامل ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، امریکی صدر کا دعویٰ
  • ٹرمپ کا دعویٰ: سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا
  • ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم
  • صدر ٹرمپ سیول میں چینی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر خزانہ
  • خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی فہرست تیار کرلی
  • امن معاہدے کے باوجود دھمکیاں: غیر مسلح نہ ہونے پر حماس کیخلاف طاقت استعمال ہوگی، ٹرمپ