الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہم گلبر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے، الیکشن کمیشن کو رکاوٹ ڈالنے کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار تعمیری ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا اقدام، غیر قانونی اور جمہوری اصولوں کیخلاف ہے، اس معاملے پر ہم گلبر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے، الیکشن کمیشن کو رکاوٹ ڈالنے کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار تعمیری ہونا چاہیے، اس معاملے پر ہم اصولی طور پر گلبر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران وفاقی وزراء کے گلگت بلتستان آنے سے روکا جائے اور ان کے دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن حکومت کے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا۔
خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔