ٹرمپ کے سامنے مودی کے جھکاؤ پر اپوزیشن شدید برہم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی اپوزیشن رہنماؤں اور صحافیوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان میں پوشیدہ حقائق سامنے لاکر اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مودی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ٹیلیفون کے ذریعے دیوالی کی مبارکباد دی، مگر انہوں نے اس گفتگو کا ایک اہم پہلو — یعنی روس سے تیل کی خریداری اور تجارتی معاملات پر ہونے والی بات چیت — دانستہ طور پر چھپا لی۔
بھارتی اپوزیشن رہنما سپریا شری ناطے نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو آدھا سچ بتایا۔ ان کے مطابق، ٹرمپ نے واضح طور پر بتایا تھا کہ مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے، مگر مودی نے اپنے بیان میں اس اہم نکتے کو گول کرگئے۔ سپریا شری ناطے نے مزید کہا کہ ٹرمپ اب تک 56 بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے چکے ہیں، اور مودی ہمیشہ ان کے مؤقف کی پیروی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، بھارت کی خارجہ پالیسی دراصل واشنگٹن میں تیار ہوتی ہے، جبکہ دہلی میں صرف اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
اسی طرح معروف بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی وزیراعظم کو sk سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی نے اپنے بیان میں دہشت گردی کا ذکر تو کیا، مگر امریکی صدر سے ہونے والی گفتگو میں تجارت اور روس سے تیل کی خریداری پر کیا بات ہوئی، اس بارے میں خاموشی اختیار کرلی۔ ان کے مطابق، یہ طرزِ عمل شفافیت کے اصولوں کے منافی ہے اور عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اکثر سفارتی کامیابیوں کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال کرتی ہے، مگر اس بار اپوزیشن اور صحافیوں نے اُن کی “باریک واردات” بے نقاب کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے جس سے شہریوں، مسافروں اور مقامی آبادی کو خاص احتیاط کی ضرورت ہوگی۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چمن میں کم از کم 4، ژوب میں 3، سبی میں 9، تربت میں 14، اور نوکنڈی میں 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی خنکی بڑھ گئی ہے اور گوادر میں درجہ حرارت 18 جبکہ جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ محکمے نے مسافروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ پہاڑی راستوں پر سفر کرتے وقت موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔