WE News:
2026-07-24@14:35:04 GMT

صنعت اور زراعت کے لیے بجلی سستی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

صنعت اور زراعت کے لیے بجلی سستی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پیداواری لاگت کم اور معیشت کو سہارا ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ ماضی میں زراعت کے لیے بجلی 38 روپے فی یونٹ میں فراہم کی جاتی تھی، اب اس کی قیمت کم ہو کر 22.

98 روپے فی یونٹ رہ گئی ہے۔ اسی طرح صنعتی شعبے میں بجلی کی قیمت 35 روپے سے کم کر کے 22.98 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی، صارفین کو 24 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسان یا صنعت کار اپنی موجودہ کھپت میں اضافہ کرے تو اضافی یونٹس پر مزید رعایت دی جائے گی۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی کسان 100 یونٹس کے بجائے 200 یونٹس استعمال کرے تو بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے فی یونٹ کم ہو جائے گی۔ اسی طرح، صنعتی صارف اگر ایک اضافی شفٹ لگا کر مزید 1000 یونٹس استعمال کرے تو فی یونٹ لاگت 5 روپے کم ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں حکومت نے صنعت کے لیے فی یونٹ بجلی 16 روپے اور عام صارفین کے لیے 10 روپے تک سستی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کے نقصان میں 192 ارب روپے کمی، ٹیکس دہندگان کے 151 ارب روپے بچائے: اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کے نظام میں 7000 میگاواٹ سے زائد اضافی بجلی موجود تھی جو استعمال نہ ہونے کے باعث ضائع ہو رہی تھی، اب یہ بجلی سستی کر کے صنعت اور زراعت کو دی جائے گی تاکہ ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر روشن معاشی بجلی پیکیج کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جو عوام کے لیے خوشخبری ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اویس لغاری بجلی سستی وزیرتوانائی وفاقی وزیر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اویس لغاری بجلی سستی وزیرتوانائی وفاقی وزیر اویس لغاری نے روپے فی یونٹ بجلی سستی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ میں موسلادھار بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 27 جولائی تک لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گجرات میں 24 سے26جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادارے نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، جبکہ کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، پیشگی انتظامات مکمل کرنے، ڈرینوں کی صفائی، بھاری مشینری کی دستیابی اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ
  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم