صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لیے متعارف کروایا گیا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا۔ ایف بی آر کا نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگیا۔ نئے حکم نامے کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے این ٹی این اور ایس ٹی آر این تبدیلی اب منظوری سے مشروط ہے، درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی اور کاروباری تفصیلات کی جانچ لازمی ہوگی۔ تصدیق کے بعد ہی بجلی و گیس کمپنیوں کو تبدیلی کی اجازت دی جائے گی۔ کمشنر کی سفارش پر ہی بجلی یا گیس کنکشن کی تبدیلی ممکن ہوگی۔ ایف بی آر نے تمام اداروں کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زرعی و صنعتی واپڈاصارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف؛ بجلی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد:(نیوزرپورٹر)حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کیے گئے ریلیف پیکیج کا اعلان وزیراعظم کریں گے، ذرائع
ذرائع کے مطابق اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے جب کہ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں ۔پاور ڈویژن ریلیف پیکیج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف آئندہ چند روز میں اس پیکیج کا اعلان کریں گے۔