بجلی کی قیمت میں بڑی کمی سے متعلق وزیر توانائی کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی، صنعتی شعبے کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 34 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمت خرید میں کمی آئے گی، صنعت اور ذراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی مہیا کی جائے گی، اگر آپ نے ذراعت میں پہلے 100 یونٹ استعمال کیے اور اب اضافی سو یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ صنعت میں اگر آپ ہزار یونٹ استعمال کر رہے تھے تو اب اضافی ہزار یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔
وزیر توانائی نے کہا کہ صنعت کے شعبے میں پہلے ہی قیمت کر چکے ہیں، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا، عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اُمید ہے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اضافی یونٹس کی قیمت اور ذراعت روپے اور بجلی کی شعبے کو نے کہا
پڑھیں:
سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، آج فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 214 ڈالر فی اونس ہے۔