سلمان اکرم جن کے نام دیں انکی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سےجیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز اب پنجاب کے جیل رولز ہیں۔
اس موقع پر سلمان اکرم نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں آج سن لیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی درخواست دائر ہے، 24 مارچ کو اسی لارجر بینچ نے آرڈر کیا، عدالتی آرڈر پر کسی ایک دن بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔
لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلےکےمطابق ہم ہربار نام دیتے ہیں مگر انہیں جانے کی اجازت نہیں ملتی، لسٹ میں جو نام جاتے ہیں ان میں سے باہر کا بندہ ایڈ کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم راجہ کی طرف سے ہمارے پاس کوئی لسٹ نہیں آئی۔
بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے 24 مارچ کے آرڈر پرعملدرآمد کا حکم دیا۔
برقعہ پوش خواتین قیمتی انگوٹھیوں کا باکس چوری کر کے فرار
عدالت نے ہدایت دی کہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
عمران خان سے بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-8-3
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سے اُن کی بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے، سب سے گزارش ہے جذبات میں نہ آئیں۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ2 برس سے عمران خان سے ملاقاتوں پر متعدد بار پابندی لگائی گئی، کچھ لوگوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے ہیں، میں ان کی مذمت کرتا ہوں‘ صاحب اختیار سے عرض کرتا ہوں کہ خان صاحب کی بہنوں کی ملاقات نہ روکی جائے، عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے ملاقات میں سیاسی بات ہوگی، وہ ملک کا پوچھیں گے ہم ملک کا بتائیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی لگانا اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہم اپنے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔