آن لائن جوئے کی تشہیر پر وسیم اکرم کی تصویر، ’کیا سابق کپتان کو کچھ نہیں کہا جائے گا؟‘
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر ایک آن لائن جوئے کی کمپنی کا بڑا بل بورڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بل بورڈ پر پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر نمایاں ہے، جبکہ اس پر لکھا ہے ’کرکٹ کے لیے وسیم اکرم کا نمبر 1 انتخاب‘۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے آن لائن جوئے کی کمپنیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود اس نوعیت کے اشتہارات دارالحکومت کی سڑکوں پر نظر آنا سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات
ارفع فیروز نے اس معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آن لائن جوئے اور بیٹنگ پلیٹ فارمز کی ہر قسم کی تشہیر پر واضح پابندی عائد کر رکھی ہے، خواہ وہ ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا یا آؤٹ ڈور بل بورڈز کے ذریعے ہو۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی کےباوجود اسلام آباد کے بیچ و بیچ آنلائن جوئے کی کمپنی کا بِل بورڈز لگاہواہے! افسوس سابق کرکٹر نوجوان نسل کو آنلائن betting کمپنی کی تشہیر کرتےہوئے کیا پیغام دےرہےہیں! #PakistanCricket #SayNoToBetting pic.
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) October 23, 2025
ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اسلام آباد میں ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا گیا جس میں وسیم اکرم آن لائن جوئے کی کمپنی کی تشہیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ارفع فیروز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آن لائن جوئے کی کمپنیوں کی تمام تر پروموشن فوری طور پر بند کی جائے اور جو بھی کرکٹر یا انفلوئنسر جوئے کی تشہیر کر رہا ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
صحافی انصار عباسی نے لکھا کہ کرکٹ میں جوے اور جواریوں کے خلاف ہمارے ٹی وی چینلز، موجودہ اور سابق کھلاڑی اور سپورٹس صحافی آواز کیوں نہیں اُٹھاتے۔ جو جوے کو پروموٹ کرے اُس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خبر دے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کیا ہو رہا ہے۔
کرکٹ میں جوے اور جواریوں کے خلاف ہمارے ٹی وی چینلز، موجودہ اور سابق کھلاڑی اور سپورٹس صحافی آواز کیوں نہیں اُٹھاتے۔ جو جوے کو پروموٹ کرے اُس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ https://t.co/CXPbS4ViAF
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) October 23, 2025
اویس یوسفزئی لکھتے ہیں کہ آن لائن بیٹنگ کے اشتہاری بورڈ پرتو ہمارے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم ہیں۔ اس معاملے پر تو پہلے ہی معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کاروائی چل رہی ہے۔
یہ تو ہمارے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم ہیں آن لائن betting کے اشتہاری بورڈ پر ۔ اس معاملے پر تو پہلے ہی معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کاروائی چل رہی ہے https://t.co/sTmsxjezpe
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) October 23, 2025
ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ وسیم اکرم کو بیٹنگ ایپ کی تشہیر کرنے پر گرفتار کیا جائے اور ان کے تمام اکاؤنٹس بھی ڈکی بھائی کی طرح منجمد کیے جائیں۔
Arrest wasim akram for promoting betting app and freeze all his accounts just like ducky https://t.co/DpdWZRmQDo
— Mango Jam (@Mangojam01) October 23, 2025
ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت کدھر ہے؟
اسلام آباد انتظامیہ حکومت کدھر ہے ؟ حد ہو گئی@dcislamabad https://t.co/39dwUzGK5f
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 23, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اب کیا وسیم اکرم کو بھی ڈکی بھائی کی طرح گرفتار کیا جائے گا؟
اب کیا وسیم اکرم کو بھی ڈکی بھائ کی طرح گرفتار کیا جائے گا؟ https://t.co/feW28oQK7t
— Zahran (@Zahraan___) October 23, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جوئے کی تشہیر ڈکی بھائی ڈکی بھائی گرفتاری وسیم اکرم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوئے کی تشہیر ڈکی بھائی ڈکی بھائی گرفتاری وسیم اکرم
پڑھیں:
بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں بحری جہازوں، کارگو اور متعلقہ سامان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکا اپنی تحویل میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے ادائیگی کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آئندہ کسی بھی بحری جہاز، کارگو یا اس سے متعلق املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالی ازالہ ایرانی فنڈز سے کیا جائے گا، جو امریکا کے کنٹرول میں ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج سے اور آئندہ اطلاع تک، بحری جہازوں، کارگو یا ان سے متعلق کسی بھی نقصان کی ادائیگی امریکا کی تحویل میں موجود ایرانی رقم سے کی جائے گی۔‘
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ایرانی اثاثوں یا کتنی رقم کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم امریکا ماضی سے مختلف پابندیوں کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے منجمد کیے ہوئے ہے۔
pic.twitter.com/Lbev6wPsNZ
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 23, 2026ماہرین کے مطابق اگر امریکا اس اعلان پر عملی اقدامات کرتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان قانونی اور سفارتی تنازعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی قوانین، مالیاتی ضوابط اور خودمختار ریاستوں کے اثاثوں سے متعلق نئے سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔