میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر شدید ردعمل دیا ہے۔
راولپنڈی میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں‘۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے بیرون ملک میں بیٹھے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے ثبوت بھی فراہم کیے جن میں سے ایک میں دعویٰ کیا گیا کہ سینئر افسر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔
آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔