سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان میں کھجوروں کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان میں کھجوروں کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد، اکتوبر 2025ء — کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران تقسیمِ کھجور پروگرام پاکستان 2025 کا باضابطہ آغاز کیا۔
یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، معالی نواف سعید بن المالکی کی جانب سے باضابطہ طور پر شروع کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، سمیت مختلف سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس منصوبے کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان کے تمام صوبوں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں میں اعلیٰ معیار کی سعودی کھجوریں تقسیم کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد ہزاروں مستحق اور کمزور خاندانوں، بالخصوص حالیہ سیلاب اور معاشی مشکلات سے متاثرہ خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ یہ منصوبہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور انسانی ہمدردی کے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
تقسیمِ کھجور پروگرام 2025 پاکستان میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جاری انسانی فلاحی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ غذائی تحفظ، صحت، تعلیم، پانی و صفائی، اور روزگار کے مواقع سے متعلق متعدد منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جو انسانیت کی خدمت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مملکت کی وابستگی کی علامت ہے۔
اپنے اختتامی کلمات میں سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، نے مملکتِ سعودی عرب اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال، کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ساتھ مل کر اس امدادی منصوبے کو ملک بھر کے مستحق خاندانوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان بیت المال ریلیف سینٹر پاکستان میں
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کیا تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان علی آغا نے بتادیا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بڑی تبدیلی ہوگی، ورلڈ کپ میں ہمارا یہی کمبی نیشن ہوگا۔
پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑیوں کو رولز دے دیے ہیں اسی رولز کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل 6 میچز باقی ہیں، ہمیں تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہم 6 میچز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کرسکتے۔ کیونکہ 6 ماہ انہی کے ساتھ کھیلا ہے اور ریزلٹ آنا شروع ہو گئے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 2026 میں ہم ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2027 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتیں، یہ دونوں ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو سری لنکا کی پچز کا اندازہ ہے، نئے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل سری لنکا سیریز کا فائدہ ہوگا، ورلڈکپ سے قبل یہ سیریز ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی۔
ایک سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان ٹیم درست ٹریک پر آچکی ہے لیکن اس میں بہتری کی ابھی بھی ضرورت ہے، جہاں لوگ اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں وہاں جلد پاکستان ٹیم پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ تین چار ماہ پاکستان کی کرکٹ بہت ہے، خود کو فریش رکھنے کے لیے لیگز میں نہیں جارہا، آپ ٹیم کے کپتان ہوں اور دباؤ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا، مجھے دباؤ کی وجہ سے مسئلہ ہوا، اب کپتانی اور بیٹنگ کو ساتھ لے کر چلنا سیکھ لیا ہے۔
سلمان آغا نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو میں نے ہمیشہ دوست کی حیثیت سے دیکھا ہے، میں نے کبھی انہیں بڑے بیٹر سے نہیں دیکھا، بابر اعظم اور میں ہمیشہ دوست کی حیثیت سے بات کرتے ہیں۔