پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مرحلہ وار بحال کر دی، چمن سے گاڑیوں کی کلیئرنس شروع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحا میں طے پانے والےفوری جنگ بندی معاہدے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کر دیا ہے۔
10 روز قبل سرحدی کشیدگی کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں تقریباً 300 سے زائد تجارتی گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی تھیں۔ اب ابتدائی طور پر چمن کے راستے کارگو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریڈ آپریشن کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ان 9 گاڑیوں کو کلیئر کیا جائے گا جو سرحد بند ہونے کے بعد واپس بھیجی گئی تھیں۔
ان گاڑیوں کا دوبارہ وزن اور اسکیننگ کی جائے گی اور کسی قسم کے فرق کی صورت میں مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسرے مرحلے میں 74 گاڑیوں کو پراسیس کیا جائے گا جو این ایل سی بارڈر ٹرمینل یارڈ سے واپس کی گئی تھیں۔ ان کی بھی دوبارہ اسکیننگ اور وزن کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اگر کسی قسم کا تضاد پایا گیا تو 100 فیصد معائنہ کیا جائے گا۔
تیسرے مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ میں کھڑی 217 گاڑیوں کو کلیئر کر کے افغانستان روانہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت کی تصاویر فرینڈ شپ گیٹ پر ریکارڈ میں شامل کی جائیں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور کسی بدعنوانی یا اسمگلنگ کے شبہے کو روکا جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بحال شدہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے دوران سیکورٹی اور معائنے کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی تجارت کا راستہ بند کیا جا سکے۔
تاجروں اور کارگو آپریٹرز نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد بندش کے دوران انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا، اس لیے ٹریڈ کی بحالی سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں دوبارہ جان پڑنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ چمن بارڈر کو پاک افغان تجارت کا سب سے اہم زمینی تجارتی راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے روزانہ درجنوں ٹرک اور کنسائمنٹس دونوں ممالک کے درمیان نقل و حرکت کرتے ہیں۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق دوحہ معاہدے کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی نہ صرف معاشی تعاون کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی کے عمل میں بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرانزٹ ٹریڈ کیا جائے گا
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :