پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔
16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان لیاقت علی خان
پڑھیں:
بنوں: میرانشاہ روڈ پر حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیر ستان شاہ ولی خان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔بعدازاں ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔قبل ازیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔