پاکستان اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔یاسر حسین کا اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘۔اداکار نے مزید بتایا کہ ’خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی‘۔واضح رہےکہ 9 جون 2022 میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئےتھے۔عامر لیاقت حسین نے3 شادیاں کی تھیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ شاہ سے کی تھی ، بشریٰ اقبال سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عامر لیاقت یاسر حسین خواب میں

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا