مری روڈ سے منسلک بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری مرکز بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر موٹر سائیکل شاپس والوں نے چھتوں پر کیمیکل سپرے کے کارخانے قائم کرلیے۔ کیمیکل سے تیار پینٹ سے موٹر سائیکل کی ٹینکیاں ٹاپے پینٹ کیے جاتے ہیں، کیمیکل کی تیاری کے دوران آگ کے بلند شعلے علاقے میں خطرناک آلودگی پھیلانے لگے۔ آگ کے بلند شعلے گیس سلنڈرز کا استعمال بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا ہے، چھتوں پر آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری سے سانس اور الرجی کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں، آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری اور سپرے کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے۔ پینٹ اڑ کر گھروں گاڑیوں اور فروٹ گوشت سبزی کی دکانوں کو متاثر کرنے لگا علاقے میں دو گرلز اسکول کی طالبات اور اسٹاف کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹیج میں بلڈنگز کی چھتوں پر آگ کے بلند ہوتے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ سابق کونسلر ملک فہیم قیصر کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ سمیت ہر فورم پر شکایت کرچکے، شنوائی نہیں ہورہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ بھابڑا بازار بلڈنگز کی چھتوں سے غیر قانونی کارخانے منتقل کیے جائیں تاکہ علاقہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا،: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔شرکاء سے مخاطب ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑےگا۔