قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سال میں سب سے زیادہ 58-57 میچز کھیلے ہیں، اس لئے فی الوقت آرام کر رہا ہوں، جنوری سے اپریل تک بہت زیادہ کرکٹ ہے اس لئے اپنے آپ کو ترو تازہ رکھنا چاہتا ہوں، لیگ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا، ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر زیادہ ہوتا ہے، صحیح راستے پر گامزن ہیں امید ہے کہ جلد نمبر ون ٹیم بن جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ سے ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر تیاری کر رہے ہیں، ہمیں وہ کمبی نیشن مل گیا ہے جس کی ہمیں تلاش تھی، ورلڈکپ سے پہلے سکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، ہم نے پچھلے چھ ماہ ان کھلاڑیوں کو آزمایا ہے اور ان کے رولز واضح کئے ہیں، ورلڈکپ سے پہلے چھ میچز میں ان ہی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے، ایسا کرنے سے کھلاڑی کو اعتماد ملے گا اور اچھی پرفارمنس آئے گی۔سلمان علی آغا نے بابراعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، بابر اعظم کو کبھی سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑی، ان کو پتا ہوتا ہے کہ وہ کہاں غلط ہیں، بابر اعظم نے پچھلے سات آٹھ سالوں میں پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دی ہے، آخری دو تین سالوں میں ان سے وہ پرفارمنس نہیں ہوئی جو فینز چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بطور دوست بات کرتے ہیں کبھی کپتانی بیچ میں نہیں لائے، جب میری پرفارمنس نہیں تھی تو بابر اعظم نے مجھے سمجھایا۔کپتان ٹی ٹی 20 ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے قبل بابر اعظم نے مجھے کہا کہ فارم آتی جاتی رہتی ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ سال میں 56 میچز کھیل جاؤں گا، آئندہ بھی موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا، پاکستان سے کھیلنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی کے تحت ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے، ورلڈکپ سے پہلے سری لنکا میں سیریز بہت اہم ہے، سری لنکا میں سپن زیادہ ہوتا ہے اور رات میں بال سوئنگ بھی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ میں کھیلنا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، جنوبی افریقہ میں فینز سپورٹیو ہوتا ہے۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ محمد یوسف اور مائیکل کلارک کی بیٹنگ سے متاثر ہوں، اکثر بیٹھ کر ان دونوں پلیئرز کی بیٹنگ دیکھتا ہوں، کھانے میں پائے نہاری سے زیادہ کڑاہی اور بریانی پسند ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا ہوتا ہے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کے پی میں گورنر راج کی تیاری، سہیل آفریدی خود عمران خان سے کیوں نہیں ملنا چاہتے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خیبرپختونخوا سہیل آفریدی گورنر راج کی تیاری ملکی سیاست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ سلمان آغا نے بتادیا
  • کیا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان آغا نے بتادیا
  • ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کیا تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان علی آغا نے بتادیا
  • پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • کے پی میں گورنر راج کی تیاری، سہیل آفریدی خود عمران خان سے کیوں نہیں ملنا چاہتے؟