قومی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے جیسے امور پر پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہے، ایم ڈبلیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر حسین آرائیں، علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی نے شرکا سے خطاب کیا۔ تقریب میں عظیم جاوا، شیراز شاہ زیدی، ندیم حسین رضوی، بوتراب اسکاؤٹس گروپ کے محمد ضامن، الخدام اسکاؤٹس کے عبد الوحید سمیت دیگر موجود تھے۔ اپنے خطاب میں رہنما مولانا حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں وطن کے بیٹوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، شہداء نے مادر وطن کی سالمیت کی خاطر جانوں کے نذرانہ پیش کرکے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی پہچان ہے، قوم اپنے شہداء کی قربانی کا صلہ نہیں دے سکتی، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جایا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا وطن عزیز کو غیر مستحکم اور عدم تحفظ کا شکار بنانا ہے، قومی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے امور پر پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہے۔ تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم شہدائے راہ مقاومت القدس فلسطین کی عظیم قربانیوں کو زندہ رکھیں، وہ ہمارے سروں کا تاج ہیں، غزہ میں انسانیت سوز مظالم تا حال جاری ہیں، جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی وحشیانہ کاروائیاں جاری ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہداء کی
پڑھیں:
فلائٹ کینسل ہوگئی، نئے شادی شدہ جوڑے کی اپنے ہی ریسیپشن میں آن لائن شرکت
بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی سیکڑوں پراوزیں معطل ہونے کی وجہ سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے ریسیپشن کی تقریب ایک منفرد اور غیر معمولی صورت اختیار کرگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جوڑے کپل اور نیکیتا کی شادی کی تقریب دہلی میں طے تھی۔ تاہم، بدقسمتی سے ان کی دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز اچانک منسوخ ہو گئی۔
اس پر جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں طبعی طور پر شامل نہ ہوپانے پر ایک منفرد انداز اپنایا اور آن لائن ریسیپشن کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹیک کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کپل اور نیکیتا نے اس غیر متوقع صورتحال میں جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا اور اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو ویڈیو کال کے ذریعے شادی کی خوشیوں میں شریک کر لیا۔
ان کے لیے یہ ایک نئی نوعیت کا تجربہ تھا، کیونکہ وہ اپنی ہی شادی کی تقریب میں غیر موجودگی کے باوجود اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشیاں بانٹ رہے تھے۔
A newly married techie couple had to attend their own reception online after their IndiGo flight from Bhubaneswar to Hubballi was cancelled.
Couple joined the event through a live video ???? pic.twitter.com/ontAc0DhZR https://t.co/1GdbaZL5Nz
یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی، نامساعد حالات میں بھی لوگوں کے درمیان خوشیاں بانٹنے کے نئے راستے کھول دیتی ہے۔