زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
تنظیمی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ راہ حق کے شہداء کی یاد منانا ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ کانفرنس میں شہدائے غزہ و لبنان کو بھی یاد کیا جائے گا۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے یونٹ عبدو اور محبوب گوٹھ تحصیل لکھی غلام شاہ کے دورے کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، گلشیر علی سیٹھار، گلزار علی مہر و دیگر تنظیمی رفقاء ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں "عظمت شہداء کانفرنس" جمعرات 23 اکتوبر کو مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید اقتدار نقوی، برادر سلیم عباس صدیقی، علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ شہید کی مثال اس شمع کی مانند ہے جو خود فنا ہو کر محفل انسانی کو روشنی اور نور فراہم کرتی ہے۔ راہ حق کے شہداء کی یاد منانا ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر شہدائے غزہ و لبنان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جن کی بے مثال قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے شہداء کی یاد علامہ مقصود ڈومکی نے
پڑھیں:
پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت بڑھانے کیلئے باڈی کیم لگانے کی ہدایت، رویہ ہمیشہ درست اور باعزت ہو: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارتی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ لی گئی اور نئے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا فورس میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں جس کیلئے ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کیلئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی طورپر پیرا فورس کے اہلکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہو۔ ہر شہری کی تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کیلئے پیرا فورس کیلئے الیکٹرک وہیکلز کا حکم بھی دیا۔ سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کیلئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ عوام کیلئے سہولت اور خدمت کرنے والوں کو تاریخ یاد کرتی ہے۔