ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے؛ عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے روابط بہتر بنانا ہوں گے، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے۔
اسلام آباد میں دو روزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے آغاز پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے افتتاحی کلمات میں شرکا کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے، اسمارٹ ٹرانسپورٹ حل مشترکہ خوشحالی کیلئے ضروری ہے، پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک بہت مفید ثابت ہورہی ہے، کانفرنس کے شرکاء تجارت کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے تجربات شیئر کریں، باہمی تعاون سے نہ صرف خطے کی معیشتوں بلکہ لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا، ہم تمام ممالک مشترکہ وژن کے ساتھ متحد ہیں۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ اور عبدالعلیم خان
پڑھیں:
پاکستان نیوی اور عمان کی مشترکہ مشق کا انعقاد
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان کراچی میں دو طرفہ بحری مشق کے بارہویں ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارہویں ایڈیشن میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔
بحری مشق ثمر الطیب 2025، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان 1980 کے بعد سے باقاعدگی کے ساتھ اس مشق کا انعقاد ہورہا ہے جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن 2023 میں عمانی سمندری حدود میں منعقد ہوا تھا۔
مہمان اہلکاروں نے پاک بحریہ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں، جہازوں پر استقبالیے، اور اہم بحری تنصیبات و تربیتی مراکز کے دورے بھی کیے۔
دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مباحثوں اور بحری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔
یہ دورہ سی فیز پر اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے جدید بحری جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا۔
اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ثمر الطیب 2025 میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔