وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور  سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ذرائع  کا بتانا ہے کہ گوشت کی بےجا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔ وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور  سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرکاری قیمت

پڑھیں:

خیبر پی کے اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مو اصلات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کر لئے: علیم خان 

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شاہراہ قراقرم کے متبادل موٹروے کی طرز پر شاہراہ مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس کے راستے چین کے بارڈر تک چار رویہ نئی شاہراہ این15 کی تعمیر کے منصوبے پر جامع غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ این 15 کا منصوبہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اپنی نوعیت کا منفرد اور انقلابی اقدام  ہوگا جبکہ یہ شاہراہ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں چین کی سرحد تک فاصلے میں واضح کمی لائے گی اور یہ شاہراہ اس قدر کشادہ اور معیاری ہوگی کہ اس پر حد رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جا سکے گی۔  وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ یہ منصوبہ وسیع تر قومی مفاد کے تحت عالمی معیار کے مطابق تشکیل دیا جائے جس کے شمالی علاقہ جات اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے ذرائع مواصلات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ این 15 کا یہ منصوبہ شمالی علاقہ جات کے عوام کے حالات میں بہترین تبدیلی لائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں اسمارٹ فونز کی ہر وقت لوکیشن ٹریکنگ کا نیا منصوبہ زیرِ غور
  • نیشنل گیمز کی میزبانی صوبہ سندھ کیلئے فخر کی بات ہے،وزیراعلیٰ
  • پی ٹی آئی رہنماؤںکے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ
  • حکومت کا پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
  • ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا
  • روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل FaceTime پر پابندی عائد
  • خیبر پی کے اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مو اصلات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کر لئے: علیم خان 
  • برآمدات میں کمی کا علاج، اب ضروری
  • عمران خان قوم کے لیڈر، وفاقی وزرا کا رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، سہیل آفریدی
  • "غلط کیا جو کیا ہے"