ریاستی رِٹ کے نام پر زبان بندی، پارٹیوں پر پابندی، اجارہ داری تسلیم نہیں، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں، جلسے جلوسوں پر پابندی اور زبان بندی کرکے ریاست اپنی رِٹ قائم کرنا چاہتی ہے۔ الیکشن میں دھاندلی ہو یا فارم 47 والے مسلط کردیے جائیں، عوام کے بولنے پر پابندی ہے۔ حکومت اور ریاست کی رِٹ کے نام پر ذاتی اجارہ داریوں کے قیام کو تسلیم نہیں کریں، جماعت اسلامی نوجوانوں سے مل کر فرسودہ نظام کو پرامن مزاحمت کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں بنو قابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع اویس قاسم سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن وقاص انجم جعفری، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ الخدمت بنو قابل کے ڈائریکٹر عمیر ادریس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
الخدمت پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل پروگرام کے تحت فری آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں طلبا وطالبات نے امتجان دیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اعلان کیا کہ بنو قابل کا ابتدائی ہدف ملک بھر میں دس لاکھ بچوں کو کورسز کروانے کا تھا تاہم اب تک اس پروگرام کے لیے گیارہ لاکھ بچوں نے رجسٹریشن کروا دی، جوش و خروش اور جذبے کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ اب بنوقابل سے بیس لاکھ بچوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے امتحان میں شرکت کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بنو قابل گیم چینجر (game changer) ثابت ہوگا۔
سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک پر تین دہائیوں سے زائد جرنیلوں نے حکومت کی اور بقیہ عرصہ انہی کے مسلط کردہ حکمران ملک چلاتے رہے۔ جاگیردار، وڈیرے، وراثت، وصیت اور شخصی تسلط سے چلنے والی سیاسی پارٹیاں اور سول و ملٹری بیوروکریسی عوام کو مسلسل بے وقوف بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا، وہ بیرون ملک جارہے ہیں، غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند ہیں، صحت کی سہولیات اور امن ناپید ہوگیا، گیارہ کروڑ عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، عدالتیں انصاف فراہم نہیں کررہیں، مسلط حکمران اشرافیہ تسلیم کرے کہ یہ نالائق اور ناکام ہے، یہ ملک نہیں چلا سکتے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ نئی نسل انقلاب کے لیے تیار ہوجائے، پرامن مزاحمت سے اس نظام سے جان چھڑانا ہوگی۔ جماعت اسلامی کا 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان تاریخی اجتماع عام ہوگا، سب کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یقین سے کہتا ہوں کہ نومبر کا اجتماع ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ نالائق حکمرانوں نے نوجوانوں پر تعلیم کے مواقع بند کردیے، نوجوانوں کو پاکستان میں مواقع ملیں تو یہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ مرکزی و صوبائی حکومتوں میں نورا کشتی چل رہی ہے، یہ حکومتیں جواب دیں کہ پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر کیوں ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت اتنی بڑی تعداد کو مفت تعلیم فراہم کرسکتی ہیں تو یہ کام حکومتیں کیوں نہیں کررہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-19
لاہور( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور امیر جماعت اسلامی لاہور غربی علی ارتضیٰ حسنی نے اجتماعِ عام میں کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کی شاندار کامیابی کارکنان کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے،ضلع لاہور غربی کے کارکنان نے اجتماع عام کی تیاریوں اور اس کے انتظامات میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ ہمارے کارکنان بھرپور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ’’قائدین نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ اس کے ذریعے اختیارات عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی کو منتقل کیے جا رہے ہیں، جو جمہوری روح کے خلاف ہے۔ جماعت اسلامی بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے۔ ہم نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو تیار کر رہے ہیں۔ہمارے کارکنان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک میں مثبت اور پائیدار تبدیلی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ‘‘اب بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ہمیں گلی گلی اور محلے محلے میں منظم انداز میں پھیلنا ہوگا۔’’بلدیاتی ایکٹ میں بیوروکریسی کو بے جا اختیارات دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔تقریب میں نائب امیر غربی لاہور سید راشد داؤد بخاری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن طارق چٹھہ اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان بلال ریاض نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور امیرجماعت اسلامی لاہورغربی علی ارتضیٰ حسنی کے ساتھ اجتماع عام میں کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں