کراچی پولیس کا فون کالز پر بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر چھاپا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالدار اور لوگوں کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالداراورلوگون کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔
ایس آئی یوپولیس نے بتایا کہ 8 اگست 2025 کو ٹیپوسلطان تھانے کی حدود سےتاجرکواغوا کرکے حبس بیجا میں رکھا گیا اور 5 کروڑروپے دینے کے وعدے پراس کا رہائی دی گئی اوربعدازاں ملزمان نے مختلف اوقات پر 80 لاکھ روپے بھتہ کی مد میں وصول کئے واقعے کامقدمہ 13 اگست کوٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا۔
بعدازاں مقدمے کی تفتیش ایس آئی یوکومنقل ہوئی ،20 اکتوبر 2025 کو بوٹ بیسن پولیس نے 2 ملزمان طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسرصدیقی اورمبشرگل کوگرفتارکیا گیا۔
گرفتارملزم طلال افسرنے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اس کا ساتھی اسپوفنگ سافٹ ویئرکے ذریعے بھتہ طلب کرتے ہیں۔
ملزم نے بتایاکہ ان دنوں جعلی بنائے ہوئےکال سینٹروں کا بزنس صحیح نہیں چل رہا جس کہ وجہ سے فیلڈ میں نئی جدت لیکر ائے ہیں جس میں اسپوفنگ ساف ویئر کو استعمال کرتے ہوئے کالزسینٹر سے ہی مختلف لوگوں کو کالز کی جاتی ہے جس میں کسی بھی نمبرپرکال کرنے سے پہلے اپنی مرضی نا نمبرلگاتے ہیں تو جب کالر کو کال موصول ہو گئی تو وہی نمبر اسکرین پر نظر آئے گا جوہم نے لگایا ہوتا ہے چونکہ اس میں انٹرنیٹ استعمال ہوتا ہے جس کی ان کی معلومات کے مطابق کوئی بھی ادارہ ٹریس نہیں کرسکتا۔
ایس آئی یو پولیس نے کے مطابق ملزم کی نشنادہی پرگلستان جوہربلاک 14 میں کال سینٹر چھاپہ مارا گیا جہاں پرملزمان ، مالک طلحہ ،حفیظ اورمعظم پولیس کو آتا دیکھ کر فرارہوگئے۔
پولیس نے کال سینٹر سے 12 لیپ ٹاپ برآمد کرلیے،پولیس کے مطابق گرفتارملزم کےاثردوستوں میں شاہ میر،رحمان باجوہ ، ہنی بھائی ،مگسی ،دھکن ،زبیر،اسد ،سعود اورفرازنیوکراچی والا شامل ہے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکے عدم گرفتار ساتھیوں وملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نشاندہی پر ملزمان کی کال سینٹر بھتہ طلب پولیس نے لیپ ٹاپ کو کال
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔