حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) حکومت نے سونیکی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔
(جاری ہے)
ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال مئی میں سونیکی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونیکی اسمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر پابندی
پڑھیں:
مسلم لیگ ن نے عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ انہیں اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی تنظیمی فیصلوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
مزید :