حیدرآباد کے سرکاری ،نجی اسپتال و کلینک ڈینگی کے مریضوں سے بھرگئے،وسیم حسین
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے شہر بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری نجی اسپتال و کلینک ڈینگی کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہری ڈینگی کے ہلاکت خیز وار کا سامنا کر رہے ہیں جس کے باعث معصوم شہری زندگی موت کی حالت میں مبتلا اور ہلاک ہو رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر، مئیر حیدرآباد ٹاؤن چئیرمنز و یو سی چیئرمین کروڑوں روپے کے ماہانہ فنڈز رکھنے کے باوجود چاند پر گئے ہوئے ہیں اور انہیں معصوم شہریوں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے تھا کہ اتنے دن گزرنے اور معصوم اموات کے باعث شہری بلدیاتی قیادت ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہو جاتے جس میں عوام کی مشکلات و ڈینگی کے پھیلاؤ کے سدباب کیلیے اقدامات تجویز کیے جاتے کم از کم پورے شہر میں بیک وقت تمام گلی کوچوں میں معیاری مچھر مار اسپرے کیا جاتا عوامی غم و غصے کی شدت کے باعث کہیں کہیں اسپرے بھی ہوتا ہے تو وہ بس سوشل میڈیاکیلیے خبر بنانے کیلیے ہوتا ہے ماضی میں حیدرآباد میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے ذریعے مچھر مار اقدامات کیے جاتے تھے لیکن آج اس پروگرام کا کوئی وجود نظر نہیں آتا، مئیر حیدرآباد ٹاؤن چئیرمنز یو سی چئیرمن کو میں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ کرپشن میں اس قدر مگن ہیں کہ ان کو کچھ نظر نہیں آ رہا ہے لہٰذا وہ اپنی آنکھیں کھول لیں کہ اس سے پہلے جو لوگ اس ڈینگی کے ہلاکت خیز حملوں سے اپنے پیاروں کی جانیں کھو رہے ہیں اور باقی وہ غریب جو مالی نقصان برداشت کر رہے ہیں ان کا عوامی غم و غصہ احتجاج میں تبدیل ہو جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حیدرا باد کے ڈینگی کے رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر چیئر مین فرحت عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال محی الدین اور ایم ایس پی آئی سی عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،اٹک سے صادق آباد تک عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی آئی سی بلاشبہ نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں سے آئے مریضوں کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ مریضوں کو بلا تفریق علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں ،مریم نواز کی ہدایت پر کیتھ لیب منصوبے کی تکمیل سے پی آئی سی پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی۔