2025-10-19@16:44:20 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«پرینیتی چوپڑا»:
نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کی خبرسنائی اور پوسٹ میں کہا کہ ‘بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں پہلی والی زندگی بالکل بھی یاد نہیں’۔ انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے لکھا کہ ‘پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے’۔ ...
بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ اس کیک پر درج تھا 3=1+1 ساتھ ہی شیئر کی گئی دوسری تصویر میں راگھو اور پری ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by @parineetichopra اس پوسٹ کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری چھوٹی سی کائنات اپنے راستے پر ہے۔ ہم حد سے...

’نقل میں بھی عقل چاہیے‘، شادی کے بعد پہلی بار کھانا بنانے پر پرینیتی چوپڑا کے شوہر نے تنقید کیوں کی؟
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وُڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئیں۔ اس دوران پرینیتی نے شادی کے بعد کی رسم ’پہلی رسوئی‘ میں کیا پکایا، اور راگھو چڈھا کے ردِعمل کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ پرینیتی نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اس رسم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے تو یہ بھی نہیں آتا تھا کہ ٹوسٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔ مجھے حلوہ بنانے کے لیے گوگل کرنا پڑا، پھر اپنی ساس کی مدد لی اور بہت مزیدار حلوہ بنا تھا جس پر میں بہت خوش تھی کہ شام میں راگھو کو کھلاؤں گی۔ مجھے لگا یہ ایک رومانوی...
بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حالیہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی میڈیا کو سچائی کا آئینہ دکھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو اب پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر ان کی اپنی ہی اہم شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے میڈیا اداروں پر تنقید کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ نقصان دہ عمل غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے، جو عوام میں خوف اور بے یقینی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ...
بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔ پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔ پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور...
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...