’نقل میں بھی عقل چاہیے‘، شادی کے بعد پہلی بار کھانا بنانے پر پرینیتی چوپڑا کے شوہر نے تنقید کیوں کی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وُڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئیں۔ اس دوران پرینیتی نے شادی کے بعد کی رسم ’پہلی رسوئی‘ میں کیا پکایا، اور راگھو چڈھا کے ردِعمل کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
پرینیتی نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اس رسم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے تو یہ بھی نہیں آتا تھا کہ ٹوسٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔ مجھے حلوہ بنانے کے لیے گوگل کرنا پڑا، پھر اپنی ساس کی مدد لی اور بہت مزیدار حلوہ بنا تھا جس پر میں بہت خوش تھی کہ شام میں راگھو کو کھلاؤں گی۔ مجھے لگا یہ ایک رومانوی لمحہ ہوگا۔ راگھو آئے، حلوہ کھایا، اور میں فیڈبیک کا انتظار کرتی رہی، لیکن انہوں نے کچھ بولا ہی نہیں‘۔
راگھو نے پھر بتایا کہ دراصل وہ سمجھ گئے تھے کہ حلوہ اُن کی ماں نے بنایا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’نقل میں بھی عقل چاہیے، ذرا سا تو فلیور بدل لیتے۔ یہ تو بالکل ماں والا حلوہ ہے‘۔ اس پر پرینیتی نے فوراً جواب دیا ’اب میں تمہارے لیے کبھی حلوہ نہیں بناؤں گی‘۔
جب کپل شرما نے پوچھا کہ کیا پرینیتی گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتی ہیں تو راگھو نے بتایا کہ ایک دن جب وہ گھر واپس آئے تو دیکھا پرینیتی اپنی ماں کے ساتھ مل کر کچن کی شیلفز کو ری آرگنائز کر رہی تھیں تاکہ وہ زیادہ نفیس لگیں۔
پرینیتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ راگھو سے لندن میں ایک ایونٹ کے دوران ملیں، جہاں دونوں کو برٹش کونسل کی طرف سے ایوارڈ دیا جانا تھا۔ اس ایونٹ میں بات چیت کے دوران پرینیتی نے کہا کہ جب بھی راگھو ممبئی آئیں، ملاقات ضرور کریں۔ جس پر راگھو نے اگلے دن ناشتہ کرنے کی دعوت دی۔
یہی پہلا ناشتہ اُن کی محبت کی کہانی کی شروعات بن گیا۔ دونوں نے 13 مئی 2023 کو نئی دہلی کے کپور تھلا ہاؤس میں منگنی کی، اور پھر ایک شاندار مگر نجی تقریب میں ادے پور کے لیلا پیلس میں شادی کر لی۔ دونوں سوشل میڈیا پر اکثر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرینیتی نے
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟