فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بالی ووڈ فلموں دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا، تصاویر شیئر کر کے اداکارہ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
زائرہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔
دوسری تصویر میں شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’قبول ہے‘‘
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی فلم دنگل (2016) سے کیا تھا، جس میں انہوں نے نوجوان گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا۔ بعدازاں وہ سیکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائے اِز پنک میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
اُن کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے، جبکہ زائرہ کی پوسٹ کو لاکھوں لائکس مل چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تصاویر شیئر
پڑھیں:
شادی کینسل؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلق کا اختتام ہوگیا ہے۔
63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی، لیکن انہیں اس سال کے اوائل میں سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات میں ٹھنڈک پڑگئی ہے اور وہ اب ڈیٹنگ کا سلسلہ ختم کرچکے ہیں، تاہم دونوں دوست بن کر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن اب ان کے راستے الگ ہوگئے ہیں۔
یہ جوڑا ورمونٹ میں آنا دے آرمس کے سات ملین ڈالر کے گھر پر اکثر دیکھا جاتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جہاں دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔ پیشہ ورانہ سطح پر ان کا تعاون جاری رہے گا، حالانکہ ذاتی تعلقات میں انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں، جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔