Jasarat News:
2025-12-05@15:18:22 GMT

سالانہ معاشی و مالیاتی شراکت رپورٹ جاری کردی ہے

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے2024 کیلئے اپنی سالانہ معاشی و مالیاتی شراکت رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک چیلنجنگ حالات کے باوجود او آئی سی سی آئی کے ممبران نے پاکستان کی مارکیٹ میں ریزیلنس اور طویل المدّتی اعتماد کا اظہار جاری رکھا اور تمام اہم مالیاتی اشاریوں میں کلیدی شراکت داری کی اوراو آئی سی سی آئی کے ممبران کی کنٹریبیوشن نے ملکی معیشت کے استحکام پر مثبت اثرات مرتب کیے۔اوآئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیوں نے مالیاتی سال 2024کے دوران 1.

2ٹریلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 2020سے 2024کے دوران 34فیصد کی سالانہ مضبوط شرح نمو کی عکاسی ہے۔اس عرصہ کے دوران او آئی سی سی آئی کے ممبران کا مجموعی ٹرن اوور 11ٹریلین روپے سے تجاوز کرگیا اور حکومت کوٹیکس اور دیگر محصولات کی مد میں 2.7ٹریلین روپے کی ادائیگیاکی گئیںجو روزانہ کی بنیادپر تقریباً10ارب روپے بنتاہے اور ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں کے 30فیصد کے برابر ہے۔ اس عرصہ کے دوران او آئی سی سی آئی کے ممبران کے مجموعی اثاثے34ٹریلین روپے جبکہ کیپٹل اخراجات 470ارب روپے سے زائد رہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں،خاص طورپر او آئی سی سی آئی کے ممبران نے نئے سرمایہ کاروں کے مقابلے میںملک پر زیادہ پائیدار اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ مالی سال 2015سے 2024کے درمیان، او آئی سی سی آئی کے ممبران کی مجموعی سرمایہ کاری 22.9ارب ڈالر رہی جو اسی عرصہ کے دوران پاکستان میں22.1ارب ڈالر کی مجموعی نئی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔او آئی سی سی آئی ممبران کی یہ دوبارہ سرمایہ کاری ملک کی طویل المدّتی اقتصادی صلاحیت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو اجاگرکرتی ہے۔ سیکٹر کے لحاظ سے آئل اینڈ گیس ، بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور کیمیکل انڈسٹریز کلیدی شراکت دار رہیں۔ صرف بینکنگ اور فنانس سیکٹر نے مجموعی ممبراثاثوں کی 73فیصد نمائندگی کی جو مالیاتی خدمات کی ترقی اور منافع کی عکاسی ہے۔ او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ 30ممالک کے او آئی سی سی آئی ممبران جو ملک کے 13کلیدی شعبوں میں سرگرمِ عمل ہیںپاکستان کی ترقی کیلئے اپنی گہری وابستگی اوراعتماد کا مسلسل مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ غیر یقینی عالمی صورتحال اور مقامی چیلنجز کے باوجود او آئی سی سی آئی کے ممبران نے نہ صرف اپنی سرمایہ کاری کو برقراررکھا بلکہ اس میں توسیع کی اورروزگار کے مواقع پیداکیے، بھاری ٹیکسز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز میں جدّت کو فروغ دیا۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی سی آئی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروںکیلئے پہلا پلیٹ فارم ہے اورسرمایہ کاری کے نئے مواقع، نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی پالیسی اصلاحات کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ 30سے زائد ممالک کے او آئی سی سی آئی کے ممبران 13اہم شعبوں میں پاکستان کے قومی خزانے ، انفرااسٹرکچر کی ترقی اور برآمدی صلاحیت میںنمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

کامرس رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او ا ئی سی سی ا ئی کے ممبران غیر ملکی سرمایہ سرمایہ کاری کے دوران

پڑھیں:

پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر

ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے، این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے
افغان جنگ سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے،ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے ، خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دئیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہاکہ خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر پختونخوا کا شئیر 19 فیصد ہوگیا، گیس کی رائلٹی سمیت صوبے کے وسائل کو روکا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو نقصان پہنچا، ہمارے کلچر اور روایات کو نقصان پہنچا، ہماری سرمایہ کاری کی شرح اور صنعتیں جنگ کی وجہ سے ختم ہوئیں وار ان ٹیرر کے بعد خودکش دھماکے اور ڈورن حملے ہوئے، ماضی میں دیکھا بھتے کی کالز آتی تھیں تو کون سرمایہ کاری کرتا ہے؟۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم سے بہتر کوئی پاکستانی نہیں، پاکستان ہماری جان ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہو، تمام ادارے مضبوط ہوں، تمام ادارے آئین کے دائرے میں کردار ادا کریں پاک فوج ہماری فوج ہے، یہ ہمارے ہی بچے ہیں، ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے۔ اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پوری دنیا کے ساتھ تجارت کے مواقع ہونا چاہئیں، امن کی جہاں بھی ضرورت ہو پاکستان کردار ادا کرے، پاکستان کسی تنازع میں اپنا کردار ادا نہ کرے۔اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ چار ماہ کی رپورٹ آئی ہے کہ ایکسپورٹ نیچے گر گئی ہے، تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ گیا ہے، ہم کہتے ہی تھے کہ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، یہاں کا ٹیکس اسٹرکچر صحیح نہیں ان کا کہنا تھا کہ جنرل سرفراز نے کہا کہ اتنے ٹیکس میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا گورننس کا سسٹم اتنا خراب ہے کہ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کو بریک لگ گئی: ہفتہ وار شرح میں 0.64% کمی، سالانہ مہنگائی 4% پر آگئی!
  • نیوزی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا جاری کردیا
  • دنیا بھر میں ملیریا کی ادویات بے اثر، عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کردی
  • پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر
  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی
  • سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف
  • ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے: اسد قیصر
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی زوال
  • بھارتی روپیہ 2025 میں ایشیاءکی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار
  • غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے بھاگنے لگے، بھارتی کرنسی تیز ترین گراوٹ کا شکار