Al Qamar Online:
2025-12-06@02:46:14 GMT

کسان اتحاد کا اس سال گندم کی کاشت نہ کرنے کا انتباہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

کسان اتحاد کا اس سال گندم کی کاشت نہ کرنے کا انتباہ

لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔

خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی نقصان پہنچایا ہے، اب کم قیمت مقرر کرکے ان پرمزید دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین نے گنے اورکپاس کی قیمتوں پربھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنے کا ریٹ کم ازکم 600 روپے فی من اور کپاس کا 12 ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے ورنہ کسان معاشی طور پرتباہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دی ہے، گندم کی خریداری قیمت 3500 روپے فی من مقررکی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے 4200 روپے فی من امدادی قیمت کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: روپے فی من گندم کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 221ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے بڑھ کر 3لاکھ 81ہزار 064روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • قابض صیہونی رژیم کی نئی شرارت کے بارے پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا انتباہ
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • بیوروکریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے
  • چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • شوگرملز مالکان جان بوجھ کر کرشنگ کا آغاز نہیں کررہے ہیں،کامریڈ اقبال
  • ملک میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • گندم کاشت کاروں کی تصدیق کے لیے ویری فکیشن سروے شروع
  • ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا