پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اسلام آباد میں ریجینل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی