سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان سمیت خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں خطے کے ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو تقویت ملے۔
مزید پڑھیں: جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا قدرتی ذریعہ ہے اور سی پیک کے تحت روڈ منصوبے علاقائی روابط کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک منصوبہ زیر غور ہے جو وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی راہداری کو مضبوط بنائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے اور ای پورٹ کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ روابط کا فروغ صرف تجارت نہیں بلکہ اعتماد سازی کا بھی ذریعہ ہے اور اجتماعی ترقی کا ہدف اسی صورت حاصل کیا جا سکتا ہے جب خطے کے ممالک ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑے ہوں۔
مزید پڑھیں: آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
پاکستان نے شاہراہوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی تاکہ خطے میں معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں، وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خانافتتاحی خطاب میں وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کے زینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر حکومت کے عزم کا مظہر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی مطابقت رکھنے والے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے روابط بڑھا رہا ہے اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے شاہراہوں اور سڑکوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے تاکہ خطے میں آمدورفت، تجارت اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسلام آباد ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سی پیک عبدالعلیم خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اسلام آباد ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سی پیک عبدالعلیم خان کہا کہ پاکستان عبدالعلیم خان معاشی ترقی کے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کے لیے سی پیک خطے کے ہے اور رہا ہے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔