ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 اسلام آباد میں  ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں شعبہ ٹرانسپورٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

  اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردار ادا کررہی ہیں۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

 نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے،پاکستان جنوبی ایشیااور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے،سی پیک کے تحت روڈ منصوبے رابطوں کے حوالے سے اہم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ زیر غور ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلیے پر عزم ہے،بجلی کے منصوبے توانائی میں کفالت کے حوالے سے اہم ہے۔

لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

 اسحاق ڈار  نے کہا کہ اپنی بندرگاہوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں،ای پورٹ کے منصوبے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ

پڑھیں:

حیدرآباد،سہون کا رہائشی خاندان پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
  • پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • پاکستان جنوبی اوروسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
  • علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
  • سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
  • پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسحاق ڈار
  • حیدرآباد،سہون کا رہائشی خاندان پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہا ہے
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • پاکستان علاقائی رابطہ کاری کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے،احد چیمہ