سندھ پر صوفیا کرام کا خاص کرم کررہا ہے، شفقت علی سولنگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ پر صوفیا کرام اور بزرگوں کا خاص کرم رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر (وی اے) حیدرآباد شفقت علی سولنگی نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کی جانب سے سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے ویلفیئرکے مرکزی آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں۔انجمن تاجران سندھ حیدراباد کے صدر صلاح الدین غوری۔بی کے ڈبلیو کے سرپرست حاجی اشرف علی عباسی۔ صدر عبداللطیف شیخ۔فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔محمد علی راجپوت۔سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔نائب صدر شاہد راجپوت۔ نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ۔محمد شاہد خان۔ محمد اسماعیل شیخ۔تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔ محمد حنیف شیخ۔ مہا نور۔ نسیم اللہ خان کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ امن اور محبت کا گہوارہ اور سندھ کی تہذیب اور سندھی بولی مہمان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھی اجرک کا لال رنگ ایثار محبت اور قربانی کا رنگ ہے۔حاجی محمد یاسین ارائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کی قدیم تاریخ تہذیب و تمدن اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی دن منانے کا مقصد نوجوان نسل کو سندھ کی تہذیب سے متعلق اگاہی فراہم کرنا ہے۔صلاح الدین غوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت صدیوں پرانی ہے اس دھرتی نے لازوال قربانیاں پیش کی۔عبداللطیف شیخ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ سندھ سندھ کی
پڑھیں:
حیدرآباد: امریکن کوارٹرز اور اطراف میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے ، جو انتظامیہ کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">