سندھ کی ثقافتی اقدار اتحاد و اتحاد ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے،عبدالحرمن راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔ تقریب چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی قیادت میں منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے روایتی لباس زیب تن کیے، اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، مختلف صوبائی ثقافتوں کی نمائندگی کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصاً سندھ کے ثقافتی اقدار ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتی ہیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا کہ ایسے مثبت اور ثقافتی پروگرام صنعتی برادری میں خوشگوار ماحول پیدا کرتے ہیں۔ چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی جانب سے اجرک کے تحائف پیش کرنے پر خالد خانزادہ اور آصف قریشی کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں شریک وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈوکیٹ، سید یاور شاہ، ضیاءالدین قریشی، شاہد سومرو، صلاح الدین خان غوری، شوکت چوہان راجپوت، محمد آصف، آصف قریشی، محمد علی راجپوت، حسن ضیائ، حفظ الرحمن، حاجی اسماعیل، حاجی اختیار آرائیں، وسیم جی، طارق شیخ، اقبال شیخ، عبدالوحید شیخ، تقی شیخ اور رافع قریشی شامل تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ظفر احمد راجپوت بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، گزشتہ روز صدر مملکت نے انکی بطور چیف جسٹس تقرری کے احکامات جاری کیے تھے۔