Express News:
2025-10-22@22:15:35 GMT

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد؛ خصوصی پیغام

اسلام آباد:

وزیرِ اعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہباز شریف  نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔ پاکستانی ہونے کے ناتے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں، جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر میں پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے۔ 

وزیراعظم کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔  بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے ہی پاکستان کا تصور دیا تھا، جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔دیوالی مبارک۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مبارکباد

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کے  لیے خصوصی پیغام  دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  اقلیتوں  کے لیے اسپیشل مینارٹی کارڈ کا اجرا کردیا ہے۔ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔  پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پیغام

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی روشنی، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ ہندو برادری ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔  اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  موجودہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے
  • شہباز شریف، ٹرمپ، عاصم منیر: تعریفیں ہی تعریفیں
  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
  • پاکستان کے عوام نے اقلیت کیخلاف ظلم کو ہمیشہ ناپسند کیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لیۓ پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کے لئے خصوصی پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد؛ خصوصی پیغام