کورنگی کاز وے پر کچرا پھینکنے کا معاملہ، محکمہ آبپاشی کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کے معاملے پر محکمہ آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران میونسپل کمشنر کے ایم سی اور کمشنر کراچی کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔دونوں افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ ملیر ریور میں کچرا ڈمپ کرنے کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی کی ہے۔قبل ازیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بھی 24 ستمبر کو اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ کوئی ادارہ اس معاملے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔کورنگی کاز وے میں کچرا پھینکنے کے خلاف درخواست 2017 میں دائر کی گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار‘ وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر
کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف ٹوئٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف جولائی2025ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔