چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیرحاضری پر ان کے1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے چوتھی مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔
علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو دو نئے شورٹی بانڈز اور دس دس لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے دونوں پولیس افسران کی جانب سے علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے مقدمے میں شامل چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈز بھی کاری سرکار ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کے مالکان نے اے ٹی سی راولپنڈی سے سپرداری حاصل کر رکھی تھی۔
عدالت نے آئی جی کے پی اور آئی جی بلوچستان کو گاڑیاں ضبط کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری علیمہ خان عدالت نے
پڑھیں:
بادامی باغ پولیس کے ہاتھوں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
بادامی باغ پولیس نے کاروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے 6 ماہ قبل اپنے ساتھیوں سے ملکر مخبری کے شبے میں شہری کو چھری کے وار سے زخمی کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
مفرور اشتہاری وقاص کے خلاف بادامی باغ میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ روپوش اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے گرفتار کیا۔
اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور اشتہاری کی گرفتاری پر ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔