ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر کمشنر کراچی کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے شہر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیتے ہوئے سبزی منڈی میں ٹماٹر سمیت تمام سبزیوں اور فروٹس کی نیلامی کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق درجہ اول ٹماٹر فی کلو 282 روپے نیلامی بھاؤ سے کم ہو کر 207 روپے جبکہ درجہ دوم 254 روپے سے 141 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے دو روز میں قیمتیں معمول پر آنے کی توقع ہے۔کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی کو سبزی منڈی کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے، جنہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور بیورو آف سپلائی کے ہمراہ نیلامی کا جائزہ بھی لیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت 17 دسمبر کوکرے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-1
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت 17 دسمبر کوکرے گی عدالت پہلے ہی ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرتے ہوئے تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر چکی ہے،عدالت نے کہاتھا کہ وکلاء معاونت کریں کہ موجودہ عدالت 27 ویں ترمیم کی بعد ازخود نوٹس کارروائی بارے سماعت کا اختیار رکھتی ہے یانہیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پرمشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا سابقہ سماعت پر جسٹس عامر فاروق نے کہاتھاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا ہے؟کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے؟دونوں جانب کے وکلا قانونی نکتہ پر معاونت کریں۔عدالت نے کہاکہ عدالتی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ دائرہ اختیار کو بھی دیکھنا ہے،آئینی عدالت میں کیس سماعت کے بغیر تو نہیں چل سکتا،وکیل نے کہاکہ کورٹ فیصلہ موجود ہے، آئینی عدالت سوموٹوکارروائی آگے بڑھا سکتی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔