ایم آر-ٹو ٹینکر کی خریداری معاہدے پر دستخط کردئیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس پورٹر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی مکمل ذیلی کمپنی کوئٹہ شپنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایک ایم آر-ٹو کلاس ٹینکر جہاز کی خریداری کے لیے میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں۔بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے نوٹیفکیشن میں پی این ایس سی نے بتایا کہ جہاز ایم ٹی اسٹاونگر پوسائیڈن کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی ڈیڈ ویٹ ٹنیج (ڈی ڈبلیو ٹی) 50,000 ٹن ہے۔چند روز قبل پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 193.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی خریداری ملین ڈالر ایم ا ر ایم ٹی
پڑھیں:
پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے، بینک سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر چھ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔
ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایم ایل ون کراچی تا روہڑی سیکشن کیلئے ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔ کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹرمنصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ پر بھی دستخط کر دیئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق اے ڈی بی تینوں منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر چھ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔ ایم ایل کراچی روہڑی منصوبے کیلئے ایک کروڑ ڈالر شامل ہیں ۔ کوئٹہ بی آر ٹی منصوبے کیلئے اڑتیس لاکھ ڈالر دیئےجائیں گے، جبکہ بلوچستان واٹر پراجیکٹ کیلئے اے ڈی بی چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر دے گا۔