Jasarat News:
2025-12-08@11:59:39 GMT

پی ایم ای ایکس میں 115.880 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

پی ایم ای ایکس میں 115.880 بلین روپے کے سودے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں منگل کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 115.880 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 111,319 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 87.

137 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 14.504 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 7.289 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 3.689 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.065 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 840.180 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 685.049 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 185.475 ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 166.886 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 145.724 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 127.505 ملین روپے، ایلومینیم کے سودوں کی مالیت 15.351 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 11.505 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 15.473 ملین روپے رہی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے

پڑھیں:

کراچی ٹول پلازہ کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور گاڑی برآمد

پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلشدہ اشیا قبضے میں لے لیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع پر ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 564 مہنگے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر تحویل میں لے لی، جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر خصوصی طور پر تیار کیے گئے 5 خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ فارنزک معائنے سے یہ بھی ثابت ہوا کہ تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی یہ لینڈ کروزر ٹیمپرڈ اور نان ڈیوٹی پیڈ ہے۔
دوسری کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12 ہزار 200 کلوگرام چھالیہ، 4 ہزار 21 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز ضبط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ملک پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • کسٹمز میرین انفورسمنٹ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
  • کراچی ٹول پلازہ کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور گاڑی برآمد
  • ترکیہ کی عدالت کے لاکر سے ضبط شدہ ایک ارب روپے مالیت کے زیورات چوری
  • یورپی یونین کا ’ایکس‘ پر 120 ملین یوروز کا جرمانہ، وجہ کیا ہے؟
  • پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • امریکہ کی لبنان کو 90.5 ملین ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری
  • حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط
  • جرمنی سے کراچی آئے پارسل سے 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں برآمد
  • جرمنی سے آئے پارسل سے 30 کروڑمالیتی نشہ آور گولیاں برآمد