کراچی کے ماحولیاتی و شہری ڈھانچے میں انقلابی تبدیلی لائیں گے‘ ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے ہمراہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کی دوسری پروجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، پچھلی سفارشات اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر بلدیات نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے شہری، ماحولیاتی اور اقتصادی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر میں متعدد ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، اس لیے مشترکہ منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔اجلاس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی جانب سے شہری منصوبہ بندی، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، واٹر مینجمنٹ اور ہاؤسنگ کے پہلوؤں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر وسیم شمشاد نے کہا کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے اشتراک سے کراچی کو ایک جدید اور پائیدار میگا سٹی بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ