کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سرچ آپریشن میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اس دوران غیر قانونی طور پر مقیم متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جن کے خلاف افسران بالا کی ہدایات کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور: ڈولفن اسکواڈ کا سنڈے ا سپیشل آپریشن، 44 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-7
لاہور (آن لائن) ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز سنڈے اسپیشل گرینڈ آپریشن کیا، جس میں جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ کرنے والے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے 44 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں سے 42 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان کو فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئیں۔ گرفتار شدہ ملزمان کو کارروائی کے بعد فیکٹری ایریا، شیرا، ہربنس پورہ اور دیگر متعلقہ علاقوں میں تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔