معروف طبیب حکیم محمدسعید کی 27ویں برسی آج منائی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سابق گورنر سندھ ،معروف طبیب حکیم محمد سعید کی 27 ویں برسی آج منائی جارہی ہے- انسان دوست شخصیت حکیم سعید 20 جنوری 1920 کو دہلی میں پیدا ہوئے، حکیم سعید تقسیم ہند کے بعد 1948 میں ہجرت کر کے کراچی آگئے تھے، انہوں نے حکمت اور طب پر 200 سے زائد کتابیں تحریر کیں-ان کا بچوں کے لئے ہمدرد نونہال رسالہ مقبولیت کی بلندیوں کوچھو گیا، ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی کے قیام سے لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں، حکیم سعید کی گراں قدر خدمات پر انہیں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا،حکیم محمد سعید نے طب و حکمت،علم و ادب کے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیں، حکیم سعید اپنے حسن اخلاق کے باعث بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے، نئی نسل کی آبیاری اور وطن عزیز کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ممتاز سماجی شخصیت حکیم سعید کو 17 اکتوبر 1998 کو 78 سال کی عمر میں کراچی میں قتل کر دیا گیا-
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حکیم سعید
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم خان کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز