اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کے زینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان، عبدالعلیم خان صدر مقرر

عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر حکومت کے عزم کا مظہر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی مطابقت رکھنے والے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے روابط بڑھا رہا ہے اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے شاہراہوں اور سڑکوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے تاکہ خطے میں آمدورفت، تجارت اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 عبدالعلیم خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 عبدالعلیم خان عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترقی کے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں پیکیج کا اعلان کیا۔

پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کو خاطر خواہ کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، آئندہ تین برس میں پورا سال صنعتی و زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین اور نہ ہی کوئی دیگر شعبہ اٹھائے گا، وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور انکی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے، ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کی خطے میں مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم  نے کہا کہ گزشتہ برس موسم سرما میں دیئے جانے والے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی،  جسکی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے.

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بحران سے معاشی استحکام کا سفر کٹھن ضرور تھا لیکن معاشی ٹیم کی محنت اور آپ سب کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی، اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے، پختہ یقین ہے کہ آپ کے تعاون اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معاشی خودمختاری کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی: وزیر اعظم
  • وزیرِ اعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان 
  • ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے؛ عبدالعلیم خان
  • علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
  • سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
  • سیلاب کے باعث 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف مشکل ہے: وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کی امید، جی ڈی پی میں 4 فیصد سے زائد ترقی متوقع ہے، وزیر خزانہ
  • ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی سمت تاریخی پیش رفت، وزیراعظم کا انسپائر انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • پاکستان علاقائی رابطہ کاری کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے،احد چیمہ