Nawaiwaqt:
2025-10-23@07:15:04 GMT

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں دفاع افغانستان کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع

افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار افغان طالبان پر منحصر ہے، پاکستان اور افغانستان کے معاہدے میں یہ چیز واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی۔افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے گزشت روز برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا اس انٹرویو کو اجاگر کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان طالبان کے ساتھ مل کر سرحد پار سے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ اس وقت تک ہے جب کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔وزیر دفاع نے خبر ایجنسی کو انٹرویو میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کابل نو گو ایریا نہیں ہے اور جہاں بھی شدت پسند ہوں، پاکستانی افواج کارروائی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جواب میں فضائی کارروائیاں بھی کی ہیں اور جہاں دشمن ہیں وہاں انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔اقوام متحدہ کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق فتنہ الخوارج نیٹو کے چھوڑے گئے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کا مطالبہ ہے افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ زیر غور آنے کا امکان
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع
  • افغانستان کے ساتھ معاہدے میں بڑی شرط ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنا ہے؛خواجہ آصف
  • ہم نے افغان طالبان کیساتھ بات کی ہے ٹی ٹی پی سے نہیں، خواجہ آصف