شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
نیویارک: شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح میزائل تجربات کے بعد خطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ کی طرف سے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے اور ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی کوریا نے دورے سے قبل ہی بیلسٹک میزائل فائر کردیئے
اس وقت ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنما شرکت کریں گے۔
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق اس میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شمالی کوریا جنوبی کوریا کوریا کے کے بعد
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 مختلف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔