شمالی کوریا کا جدید ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ، کم جونگ اُن کی عدم موجودگی میں لانچ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جدید ترین ہتھیار نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ تجربے کے دوران 2 ہائپرسونک میزائل پیونگ یانگ کے جنوب سے داغے گئے اور شمال مشرقی علاقے میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش
رہنما کم جونگ اُن تجربے میں شریک نہیں تھے۔ یہ لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک ہفتے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنما جنوبی کوریا میں علاقائی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیونگ یانگ جدید ترین ہتھیار نظام شمالی کوریا کم جونگ ان ہائپرسونک میزائل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیونگ یانگ جدید ترین ہتھیار نظام شمالی کوریا ہائپرسونک میزائل ہائپرسونک میزائل شمالی کوریا
پڑھیں:
افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ؛ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو، قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
طلبہ نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے، سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے جس سے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے۔