مشہور اطالوی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی معروف 29 سالہ ماڈل پامیلا جینینی کو ان کے 52 سالہ بوائے فرینڈ نے چاقو کے 24 سے زائد وار کرکے قتل کر دیا۔ جینینی کا بوائے فرینڈ جیان لوکا سونچن سے ان کے فلیٹ میں شدید جھگڑا ہوا، جس دوران غصے میں آکر سونچن نے انہیں چاقو مار دیا۔

پڑوسیوں نے جھگڑے کی چیخیں سننے کے بعد فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، مگر پولیس کی پہنچنے سے پہلے ہی جینینی دم توڑ چکی تھیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر 24 سے زیادہ چاقو کے زخم ملے ہیں۔ قتل کے بعد سونچن نے خودکشی کی کوشش میں اپنی گردن دو بار کاٹ لی، لیکن وہ زندہ بچ گئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جینینی اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کا فیصلہ کر چکی تھیں، جس نے جھگڑے کو جنم دیا۔ پولیس نے فلیٹ کو سیل کر دیا ہے اور فارنزک ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں ایک ہی فلیٹ میں ساتھ رہتے تھے۔

یاد رہے کہ پامیلا جینینی نہ صرف فیشن ماڈل تھیں بلکہ کامیاب کاروباری خاتون بھی تھیں۔ وہ ایک برانڈ کی مالک اور رئیل اسٹیٹ بزنس بھی کر رہی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بوائے فرینڈ چاقو کے

پڑھیں:

کراچی؛ گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی:

گارڈن میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ۔

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی، جہاں سے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں  جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز سے ہوئی ۔

پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا  تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق  گھریلو ومالی امورخودکشی  کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماڈل کرمنل کورٹ نے قتل کیس میں چار ملزمان کو عمر قیدسنادی
  • گوگل نے اے آئی ویڈیو بنانے والا جدید ماڈل پیش کردیا
  • نوجوان ماڈل رومیسہ سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • کراچی؛ گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش ملی
  • جرمنی : بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو مقدمے کا سامنا
  • جرمنی میں چاقو سے حملہ: دو افراد کے مبینہ قاتل افغان شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
  • مشہور ماڈل رومیسہ سعید انتقال کرگئیں
  • گوگل کے نئے اے آئی ماڈل نے ویڈیو جنریشن میں انقلاب برپا کردیا
  • اے آئی امیجنگ میں انقلاب، مائیکروسافٹ کا ایم اے آئی امیج ون تخلیقی دنیا کے لیے نیا موڑ